وزیر اعظم نے غریب عوام کے لیے بڑا علان کر دیا
Imran khan relief pkg

کم آمدنی والے افراد کو اشیا(سامان)کی خریداری میں حکومت پاکستان نے ریت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 25 ہزار سے کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا اس اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی ۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر  اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت  سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ہیں 
اس اجلاس میں کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اور اجلاس میں شریک حکام کی طرف سے مختلف تجاویز غور کے لیے پیش کی گئیں جبکہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری غربت کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان 25 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کرے گی۔ تاکہ کم آمدنی والے طبقے آٹا چینی دال اور گھی کی خریداری با آسانی کر سکیں جبکہ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایت میں فیصلہ کیا گیا کہ اس اقدام پر وفاق اور صوبے مل کر ایک ساتھ اِس فیصلے پر عمل کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے غریب  اور بے سہارا طبقے کو سہارا دینے کے لیے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اب پاکستان میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا وزیراعظم مزید کہا  کہ کمزور طبقے کی یوٹیلیٹی سٹورز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے معاونت کی جارہی ہے جبکہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام بھی اس کا حصہ ہونگے

Post a Comment

Previous Post Next Post